تازہ ترین
پاکستانی تاریخ میں پہلی بارمتحدہ عرب امارات کا میڈیکل مال بنانے کا فیصلہ

پاکستانی تاریخ میں پہلی بارمتحدہ عرب امارات کا میڈیکل مال بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد:(20 اگست 2018) پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت بن چکی ہے اور عمران خان نے وزارت عظمیٰ سنبھال لی ہے۔ ایسے میں متحدہ عرب امارات سے بھی پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی اور تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کے درالحکومت اسلام آباد میں میڈیکل مال تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔

یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ 1000 افراد پرمشتمل میڈیکل، ٹیکنیکل اور انتظامی سٹاف بھرتی کیا جائے گا جو تمام پاکستانی ہوں گے، وہ میڈیکل آلات اور بستر فراہم کرنے کے بھی ذمہ دار ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق یو اے ای کے معروف گروپ ’ایم بی ایف‘ نے پاکستان میں میڈیکل سٹی بنانے کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان کی تاریخ کا پہلا میڈیکل مال ہوگا۔

بی ایم ایف کے ابچیز اور نکسن کیساتھ معاہدے میں ہسپتال کی تعمیر بھی شامل ہے جہاں عالمی سطح کی میڈیکل سہولیات دستیاب ہوں گی۔

ایم بی ایف گروپ کے بانی اور مالک شیخ محمد بن فیصل القاسمی نے بتایاکہ منصوبے میں 400 بستروں پر مشتمل یونیورٹی ہسپتال شامل ہوگا، میڈیکل مال، تھیراپی، تفریح گاہ، دل کے امراض اور ہڈیوں کا سنٹر بھی ہوگا۔Image result for UAE to build medical mall in pakistanانہوں نے مزید بتایاکہ اس میڈیکل سٹی میں ایک نرسنگ کالج بھی ہوگا اور امید ہے کہ ماہانہ بنیادوں پر تقریباً 10 لاکھ مریضوں کو سروسز فراہم کی جائیں گی، پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر یہاں جدید ترین ہسپتالوں کی اشد ضرورت ہے۔

شیخ محمد نے بتایا کہ میڈیکل سٹی کیلئے سرمایہ کاری 970 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہے جبکہ ابھی تک صرف اس کیلئے زمین ہی خریدی جاسکی اور تمام فریقین کی یہ خواہش ہے کہ منصوبہ بروقت پایہ تکمیل کو پہنچے۔

یہ بھی پڑھیے

اللہ تقوٰی اختیار کرنے والوں کو پسند کرتا ہے، خطبہ حج

دوسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور کے لیے روانہ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top