تازہ ترین
پاکستانی انجینئر اور ہنرمند جاپان جائیں، مشیر تجارت

پاکستانی انجینئر اور ہنرمند جاپان جائیں، مشیر تجارت

اسلام آباد: (14 دسمبر 2018) وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرازق داؤد نے کہا ہے کہ کراچی میں گیس بحران حل کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات جاری ہیں۔ جاپان نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی حامی بھری ہے، جاپان نے عمر رسیدہ آبادی کے باعث ہنرمند جوان افرادی قوت درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستانی انجینئر اور ہنرمند جاپان جائیں۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس  کرتے ہوئے مشیر تجارت عبدالرازق داؤد نے کہا کہ جاپان کا دورہ بہت کامیاب رہا۔ جاپان نے پاکستان کے صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جاپانی کمپنی پاکستان میں اسٹیل مل لگائے گی۔ مورناگا کمپنی پاکستان میں بچوں کے دودھ کا پلانٹ لگائے گی۔ جاپان پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں بھی سرمایہ کاری کرے گا۔ مشیر تجارت نے کہا کہ جاپان عمر رسیدہ آبادی میں اضافے کے باعث پاکستان سے آئی ٹی ماہرین سے فائدہ لینا چاہتے ہے۔ جاپان کو پاکستان کے انجینئرنگ سیکٹر میں مدد کی درخواست کی ہے۔ جبکہ جاپان نے نئی مشینوں کی خریداری، ٹیکنالوجی میں تربیت اور فنی تعلیم میں مدد دینے کی حامی بھری ہے۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ جاپان نے پاکستان کیلئے دروازے کھول دیئے ہیں، اب کاروباری ادارے فائدہ اٹھائیں۔ جاپان نے سی پیک پر سوالات کیے تاہم ان کو بتایا کہ سی پیک کسی اور ملک کی سرمایہ کاری نہیں روکتا۔ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعتوں میں سرمایہ کاری بڑھائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ یوریا کی کوئی قلت نہیں، ایک لاکھ ٹن یوریا درآمد ہوچکی۔ وفاقی وزیر پٹرولیم کو گیس بحران جلد حل کرنے کیلئے وزیراعظم نے کراچی بھجوایا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

آرمی چیف سے جاپانی وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان جاپانی سرمایہ کاروں کوخوش آمدید کہتا ہے، عمران خان

 

Comments are closed.

Scroll To Top