تازہ ترین
پانچ کروڑ یا زائد کے ٹھیکوں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے والے اداروں کا نوٹس

پانچ کروڑ یا زائد کے ٹھیکوں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے والے اداروں کا نوٹس

اسلام آباد: (13 فروری 2018) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ تمام وفاقی اور صوبائی پبلک سیکٹر محکموں کی زمہ داری ہے کہ پانچ کروڑ سے زائد ٹھیکوں کی معلومات نیب کو فراہم کریں۔ 

اسلام آباد نیب ہیڈ کوارٹر میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نیب کے آگاہی اور تدارک ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

اجلاس میں چیئرمین نیب نے پانچ کروڑ اور اس سے زائد رقم کے ٹھیکوں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے والے اداروں کا نوٹس لیتے ہوئے تمام وفاقی اور صوبائی پبلک سیکٹر محکموں کو ٹھیکوں کی معلومات نیب کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔چیئرمین نیب نے ہدایت کی کہ نیب کے تمام علاقائی ڈی جیز پبلک سیکٹر محکموں کے ٹھیکوں کی اسکروٹنی کریں۔

انہوں نے کہا کہ جو محکمے ریکارڈ کی فراہمی میں تعاون نہ کریں ان کے خلاف کارروائی کریں۔چیئرمین نیب نے نیب افسران کو ہدایت کی کہ وہ پہلے سے زیادہ محنت، لگن، میرٹ اور شفافیت کے فروغ کیلئے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کا لائیں ۔

Comments are closed.

Scroll To Top