تازہ ترین
پاناما کیس: نیب نے ریفرنسز کی پیروی کیلئے 4 پراسیکیورٹرز تعینات کردیئے

پاناما کیس: نیب نے ریفرنسز کی پیروی کیلئے 4 پراسیکیورٹرز تعینات کردیئے

اسلام آباد: (13 ستمبر 2017) پاناما میں کیس نیب نے پراسیکیوٹر تعینات کردیئے، نیب کی جانب سے کیس کی پیروی کیلئے 4 پراسیکیوٹرز تعینات کئے ہیں۔

پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق نیب نے احتساب عدالت میں شریف فیملی کیخلاف ریفرنسز دائر کردیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریفرنسز کی پیروی کیلئے نیب نے 4 پراسکیوٹرز تعینات کردیئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ نیب کی جانب سے سہیل عارف، عمران شفیق، محمد اصغر اور فضل قریشی کو تعینات کیا گیا ہے۔

اس سے قبل نیب نے احتساب عدالت میں آج 4 ریفرنسز دائر کئے تھے، نیب نے فلیگ شپ، ہل میٹل، العزیزیہ اسٹیل اور ایون فیلڈ پراپرٹی کیخلاف ریفرنس دائر کئے گئے تھے۔ بعدازاں نیب کے ایگزیکٹیو اجلاس میں چیئرمین نیب نے ریفرنس کی بھرپور پیروی کے احکامات دیئے تھے۔

یہ بھی پڑھئے

چیئرمین نیب کی شریف فیملی کیخلاف ریفرنسز کی بھرپور پیروی کی ہدایت

شریف خاندان کیخلاف مزید تین ریفرنسز احتساب عدالت میں جمع

Comments are closed.

Scroll To Top