تازہ ترین
پال کولنگ وڈ کی 6 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی

پال کولنگ وڈ کی 6 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی

لاہور (14 ستمبر 2017) انگلینڈ کے پال کولنگ ووڈ نے ورلڈ الیون کی جانب سے دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلا۔ انہوں نے انگلینڈ کے لئے آخری ٹی ٹوئنٹی مارچ 2011 میں کھیلا تھا۔ اس طرح پال کولنگ ووڈ نے 6 سال 8 ماہ بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا منفرد ریکارڈ قائم کردیا۔

سابق کپتان پال کولنگ ووڈ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے واحد فاتح انگلش کپتان ہیں۔ آل راؤنڈر نے شاندار کیریئر کا آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 11 مارچ 2011کو کھیلا تھا۔ کولنگ ووڈ نے کیریئر کے دوران 68 ٹیسٹ میں 4 ہزار 259 رنز 10 سنچریز اور 20 ففٹیز کی مدد سے بنائے۔ ان کا بہترین اسکور 206 رنز رہا۔ میڈیم پیس بولنگ سے 17 وکٹیں بھی کولنگ ووڈ کے نام رہیں۔

197ایک روزہ میچز میں کالنگ ووڈ نے 5 ہزار 92 رنز 5 سنچریز اور 26 ففٹیز سمیت بنائے۔ بہترین اسکور 120 رنز رہا۔ میڈیم پیس بولنگ سے انہوں نے 111 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ کولنگ ووڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ورلڈ الیون کی نمائندگی کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ میں 6 سال اور 8 ماہ بعد واپسی کا منفرد ریکارڈ بھی قائم کر ڈالا جس کے بعد 36 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کولنگ ووڈ کا اسکور 583رنز ہوگیا جس میں 3 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے 16 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیئے

پاکستان میں کرکٹ کی بحالی پر پی سی بی کا مشکور ہوں، جائلز کلارک

ورلڈ الیون کی کپتانی فاف ڈوپلیسز کریں گے

Comments are closed.

Scroll To Top