تازہ ترین
پارلیمنٹ کی توہین ادارے کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، ایاز صادق

پارلیمنٹ کی توہین ادارے کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، ایاز صادق

اسلام آباد: (19 جنوری 2018) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ جو الفاظ جس نے بھی استعمال کیے وہ تکلیف دہ ہیں۔ جو سیاستدان ایسی باتیں کرتے ہیں انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ منتخب سیاستدانوں کو انہی اسمبلیوں میں آکر حلف اٹھانا پڑے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق  نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان اور شیخ رشید کی جانب سے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے کے بیان کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آئین کے تحت پارلیمان کی حفاظت کا حلف اٹھایا ہے، سیاستدانوں نے جس اسمبلی میں آنا ہے اس کی بے توقیری کرنا افسوسناک ہے۔پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے سے متعلق عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف کارروائی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ یہ مناسب نہیں کہ پارلیمنٹ سے باہر کی گئی بات پر کوئی ایکشن لیں۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کی توہین ادارے کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، جمہوریت کو بار بار اکھاڑا گیا۔  نہ جانے عوام کی رائے کو کب ترجیح دی جائے گی۔ جمہوریت کے علاوہ جو بھی نظام آیا، اس کے نتائج سب آپ کے سامنے ہیں۔واضح رہے کہ 17 جنوری کو متحدہ اپوزیشن نے لاہور مال روڈ پر ڈاکٹر طاہر القادری کی کال پر ایک احتجاجی جلسے کا انعقاد کیا تھا جس چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خطاب میں پارلیمنٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے ہیں جو ایک مجرم کو پارٹی سربراہ بنائے۔ ان کے علاوہ شیخ رشید نے بھی پارلیمنٹ پر لعنت کا لفظ استعمال کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

میرے نزدیک اس پارلیمنٹ کیلئے لعنت کا لفظ بھی ہلکا ہے، عمران خان

چور اور لٹیروں کو قانون کے دائرے میں لانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، شیخ رشید

 

Comments are closed.

Scroll To Top