تازہ ترین
پارلیمنٹ لاجز خالی کرانے کیلئے سی ڈی اے کی کارروائی

پارلیمنٹ لاجز خالی کرانے کیلئے سی ڈی اے کی کارروائی

اسلام آباد: (10 اگست 2018) سابق پارلیمنٹیرینز سے پارلیمنٹ لاجز خالی کرانے کیلئے سی ڈی اے نے آپریشن کیا۔ سی ڈی اے اہلکاروں نے بند کمروں کے تالے توڑدیئے۔ 80 سے زائد کمروں کو خالی کرالیا گیا۔ آپریشن  کے دوران ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔

پارلیمنٹ لاجزکے درجنوں کمروں پر اب تک سابق ممبران قومی اسمبلی نے قبضہ کررکھا ہے جبکہ مذکورہ کمرے عام انتخابات 2018ء جیتنے والے ممبران قومی اسمبلی کو الاٹ ہوچکے ہیں۔سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ نے ایک روز قبل ان کمروں پر قابض 119 سابق ارکان اسمبلی کو 24 گھنٹے کے اندرکمرے خالی کرنے کے حتمی نوٹس جاری کیے تھے۔

چند سابق ممبران اسمبلی نے لاجز کے کمرے خالی کر کے چابیاں سی ڈی اے کے متعلقہ شعبہ کو جمع کرادیں جبکہ 80 سے زائد سابق ارکان کمروں پر قابض تھے۔ 24 گھنٹے کی مہلت پوری ہونے پر سی ڈی اے انتظامیہ نے پارلیمنٹ لاجز میں قابضین کے خلاف بڑا آپریشن کیا۔کچھ سابق ارکان اسمبلی نے رضاکارانہ طور پر بھی کمرے خالی کیے جن کی صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے۔

سی ڈی اے انتظامیہ نے کسی بھی ممکنہ کشیدہ صورتحال سے بچنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری کو طلب کر رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے جھوٹے حلف نامے جمع کرانے کا انکشاف

پارلیمنٹ کی بالادستی یقینی بنانے کے لئے (ن) لیگ نے پی پی سے تعاون مانگ لیا، ذرائع

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top