تازہ ترین
پاؤں کی بو سونگھنے والا روبوٹ کتا

پاؤں کی بو سونگھنے والا روبوٹ کتا

ٹوکیو: (13 ستمبر 2017) جاپانی سائنسدانوں نے پیروں کی بو سونگھنے والا روبوٹک کتا بنالیا۔ پاؤں بے بو ہوں روبوٹ کتا تو دم ہلاتا ہے، ہلکی بو والے پیروں پر بھونکتا ہے اور شدید بو آرہی ہو تو بے ہوش ہوکر گرجاتا ہے۔کو کیوشو کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے دو سال کی محنت کے بعد پیروں کی بو سونگھنے والا روبوٹ کتا بنایا ہے جسے ’’ہینا چین‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ 15 سینٹی میٹر بلند اس روبوٹ کے ناک میں جدید ترین سینسر نصب ہے جو چند سیکنڈ میں اس کا احساس کرسکتا ہے۔ یہ روبوٹ کتا پیروں کی بو سونگتا ہے، اگر پاؤں بے بو ہوں تو دم ہلاتا ہے، ہلکی بو والے پیروں پر بھونکتا ہے اور پاؤں میں شدید بو آرہی ہو تو یہ بے ہوش ہوکر گرجاتا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

اس روبوٹ کے اگلے ورژن میں اس میں ایک ایئرفریشنر کا اضافہ بھی کیا جائے گا جو ہاتھوں ہاتھ پیروں کی بو دور کرسکے گا۔اس سے قبل پیناسونک کمپنی نے کپڑے سے بو دور کرنے والا ایک ہینگر بنایا تھا جو بجلی سے چلتا ہے اور خاص انداز میں کپڑے کو بو سے پاک کرتا رہتا ہے۔

خیال رہے کہ ہینا چین جاپانی زبان میں ’’ناک ‘‘ کو کہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بچوں کے ساتھ ساتھ بڑھنے والا اسمارٹ لباس

فولاد سے 200 گنا زیادہ مضبوط ربر تیار

 

Comments are closed.

Scroll To Top