تازہ ترین
ٹھگز آف ہندوستان میں عامر خان بے ایمان شخص کا کردار نبھائیں گے

ٹھگز آف ہندوستان میں عامر خان بے ایمان شخص کا کردار نبھائیں گے

ممبئی (19اپریل، 2018)بھارت کی فلم نگری میں بہترین سے بہترین کام پیش کرنے والے اداکار عامر خان طویل انتظار کے بعد اپنے مداحوں کو پھر چونکانے آرہے ہیں، وہ اپنی نئی فلم میں وہ ایسا کردار نبھائیں گے، جو ناظرین کو حیران کر دے گا۔

بالی وڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ دیوالی پر ریلیز ہونے والی فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ میں انوکھے روپ میں دکھائی دیں گے. عامر خان فلم میں ایک بے اصول، بے ایمان شخص کا کردار نبھا رہے ہیں، جو دولت اور کامیابی کے لیے کچھ بھی کرسکتا ہے۔ یہ ایک ایسا کردار ہے، جو انھوں نے پہلے کبھی نہیں نبھایا۔

 اس میگا بجٹ فلم میں امیتابھ بچپن بھی اہم کردار نبھا رہے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ وہ بھی انوکھے انداز میں جلوہ گر ہوں گے، فلمی مداح ان دو عظیم اداکاروں کو ایک ساتھ فلم میں دیکھنے کے لیے بے چین ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

شہنشاہ جذبات اداکار محمد علی کا 87 واں یومِ پیدائش

بالی وڈ اداکار سنجے دت اور مادھوری ڈکشٹ کی جوڑی 25 سال بعد جلوہ گر ہوگی

Comments are closed.

Scroll To Top