تازہ ترین
ٹھٹھہ:ضلع سجاول میں خسرہ نے ایک اور بچے کی جان لے لی

ٹھٹھہ:ضلع سجاول میں خسرہ نے ایک اور بچے کی جان لے لی

ٹھٹھہ(10مارچ،2018)ٹھٹھہ کے ضلع سجاول میں خسرہ نے ایک اور بچے کی جان لے لی،ضلع بھر میں تیں ہفتوں میں ہلاکتوں کی تعداد10 ہوگئی ہے۔

چوہڑ جمالی میں دو سالہ قاسم خسرہ کے باعث چل بسا۔محکمہ صحت کی نااہلی کے باعث سجاول کے میں خسرہ کی وباء بچوں میں تیزی سے پھیل رہی ہے جس کی روک تھام کیلے محکمہ صحت کی جانب سے کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔روزانہ درجنوں بچے اس وباء میں مبتلا ہورہے ہیں،سرکاری اسپتالوں میں طبی سہولیات کا فقدان ہے جبکہ ویکسین بھی دستیاب نہیں۔

ضلع بھر میں خسرہ سے تین ہفتوں میں دس بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔دو سالہ قاسم کی ایک بہن بھی گزشتہ ہفتے خسرہ کے باعث انتقال کرگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے:

ملتان:موسم کی تبدیلی سے ڈینگی کا خطرہ،مختلف مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد

ملتان گیسٹرو کے مریضوں میں اضافہ:143 مریض اسپتال داخل

Comments are closed.

Scroll To Top