تازہ ترین
ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 33 ملین ہونے پر شاہ رخ سوئمنگ پول میں کود پڑے

ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 33 ملین ہونے پر شاہ رخ سوئمنگ پول میں کود پڑے

ممبئی (12 فروری 2018) ٹوئٹر پر 33 ملین فالورز کا سنگ میل عبور ہونے پر شاہ رخ خان نے سوٹ بوٹ پہن کر سوئمنگ پول میں چھلانگ لگا دی۔ انہوں نے پانی کے اندر ڈائیلاگ بولنے کی بھی کوشش کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ ٹوئٹر پر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے فالوؤرز کی تعداد 33 ملین سے تجاوز کرگئی ہے۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبایے

اس موقع پر انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ انوکھے انداز میں کیا۔ شاہ رخ خان نے پانی میں ڈبکی لگاکر اپنے مشہور ڈائیلاگز بولے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی۔

مداحوں کے نام پیغام میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ تیرنے میں ماہر نہیں ہوں، اس لیے جج نہیں کرنا صرف محسوس کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

انوپم کھیر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر آئی لؤ پاکستان

ٹوئٹر پر مریم نواز اور جہانگیر ترین آمنے سامنے

Comments are closed.

Scroll To Top