تازہ ترین
ٹریفک جام کے باعث انڈونیشین صدر پیدل ہی سفر کرنے نکل پڑے

ٹریفک جام کے باعث انڈونیشین صدر پیدل ہی سفر کرنے نکل پڑے

جکارتہ:  (05 اکتوبر 2017) انڈونیشیا کے صدر کو بدترین ٹریفک جام کے باعث تقریباً 2 کلومیٹر کا فاصلہ پیدا طے کرنا پڑا۔

انڈونیشیا کے صدر کو حال ہی میں ایک ملٹری پریڈ میں شرکت کیلئے جانا پڑا جو دارالحکومت جکارتہ سے ڈھائی گھنٹے کی مسافت پر سلیگون شہر میں منعقد کی گئی تھی۔انڈونیشین صدر اپنے وزراء اور دیگر رفقا کے ہمراہ منزل تقریب میں شرکت کیلئے نکلے تو راستے میں بد ترین ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑا۔صدرِ مملکت تقریباً آدھا گھنٹہ اپنی گاڑی میں بیٹھے لیکن ٹریفک کی روانی بحال نہ ہوئی۔ ایسے میں انہوں نے اپنے ساتھیوں کو ساتھ لیا اور پیدل ہی چل پڑے۔

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top