تازہ ترین
ٹرمپ کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد مقبولیت میں کمی

ٹرمپ کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد مقبولیت میں کمی

نیو یارک (17 جولائی 2017) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عہدہ صدارات سنبھالنے کے بعد مقبولیت گر کر 36 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک تازہ عوامی جائزے میں بتایا گیا ہے کہ تقریبا 6 ماہ قبل عہدہ صدارت سنبھالنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت گر کر 36 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

واشنگٹن پوسٹ اور اے بی سی نیوز کی جانب سے کرائے گئے اس جائزے کے مطابق اپریل میں صدر ٹرمپ کی عوامی مقبولیت 42 فیصد تھی۔ جائزے کے دوران 48 فیصد عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور صدر کارکردگی کو سختی سے رد کیا۔

جائزے میں مزید بتایا گیا ہے کہ قریب نصف امریکی شہری سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد سے دنیا میں امریکا کا قائدانہ کردار کمزور ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھئے

پیرس: ڈونلڈ ٹرمپ کی فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات

ڈیموکریٹ ارکان نے کانگریس میں ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک جمع کرادی

Comments are closed.

Scroll To Top