تازہ ترین
ٹرمپ نے گوانتاموبے جیل دوبارہ کھولنے کے ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیے

ٹرمپ نے گوانتاموبے جیل دوبارہ کھولنے کے ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیے

واشنگٹن (31 جنوری 2018) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدنام زمانہ گوانتاناموبے جیل دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کیا کرلیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں بدنام زمانہ گوانتاناموبے جیل دوبارہ کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گوانتاناموبے جیل کو دوبارہ فعال کرنے کے حوالے سے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کردیے ہیں۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبایے

انہوں نے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کو حکم دیا ہے کہ وہ اس جیل کو دوبارہ کھولنے سے متعلق جائزہ لیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ کیوبا میں قائم گوانتاناموبے جیل دوبارہ فعال کرکے اپنا ایک اور وعدہ پورا کررہے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ماضی میں داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی سمیت سیکڑوں کی تعداد میں خطرناک دہشت گردوں کو آزاد کرنا بہت بڑی بے وقوفی تھی۔ ہم نے ان دہشت گردوں کو آزاد کیا اور آج وہ ہمارے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ دہشت گرد صرف مجرم نہیں بلکہ وہ جنگجو دشمن ہیں۔ لہذا انہیں حراست میں لینے کے بعد ان کے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک ہی ہونا چاہیے۔

انہوں نے کانگریس سے کہا ہے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں انہیں پوری قوت فراہم کریں تاکہ دہشت گرد جہاں بھی ہوں ان کا پیچھا کرکے انہیں حراست میں لیا جائے۔ اور گوانتاناموبے جیل میں ڈالا جائے۔

واضح رہے سابق امریکی صدر جارج بش نے 2002 میں بدنام زمانہ گوانتانامو بے جیل کیوبا میں قائم کی تھی اور اس میں 779 قیدیوں کو رکھا گیا تھا جبکہ سابق صدر بارک اوباما نے سیکڑوں قیدیوں کو آزاد اور دیگر جیلوں میں منتقل کردیا تھا۔

مگر اوباما اپنے دور حکومت میں جیل کو مکمل طور پر بند کرنے میں ناکام رہے تھے۔ ستمبر 2017 تک گوانتانامو بے میں 41 قیدی موجود تھے۔ جبکہ ٹرمپ نے اپنی صدراتی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ اس جیل کو دہشت گردوں سے بھردیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

کسی بھی جارحیت کوروکنے کےلیےنیوکلیئرہتھیاروں کوجدیدبناناہوگا، ٹرمپ

ٹرمپ کی تنقید پر ایف بی آئی کے نائب سربراہ مستعفیٰ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top