تازہ ترین
ٹرمپ مسئلہ حل کرنے شمالی کوریا جا رہے ہیں، مائک پومپیو

ٹرمپ مسئلہ حل کرنے شمالی کوریا جا رہے ہیں، مائک پومپیو

واشنگٹن (12 مارچ 2018) امریکہ کے خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ مائک پومپیو نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر خطرات کو سمجھتے ہیں۔

امریکی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے مائک پومپیو کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ یہ تماشے کے لیے نہیں کر رہے، وہ وہاں مسلے کو حل کرنے کے لیے جارہے ہیں۔Image result for Trumpps are going to North Korea to solve the problem, Mike Pompeoانتظامیہ نے شمالی کوریا سے نمٹنے کے چیلنج کے لیے اپنی آنکھیں کھلی رکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا مذاکرات کی میز پر اس لیے آرہا ہے کیونکہ امریکی پابندیوں نے اسے معاشی طور پر مجبور کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل شمالی کوریا کبھی بھی ایسی پوزیشن میں نہیں تھا جہاں اس کی معیشت کو خطرہ ہوتا اور جہاں اس کی قیادت اتنے دباؤ میں تھی۔

یہ بھی پڑھیے

ٹرمپ نے شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات کی دعوت قبول کر لی

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ درآمد کی جانے والی اسٹیل اور ایلومینیم پر ٹیکس عائد کر دیا

Comments are closed.

Scroll To Top