تازہ ترین
ٹائپ رائٹر سے منفرد فن پارے تیار کرنے والا بھارتی فنکار

ٹائپ رائٹر سے منفرد فن پارے تیار کرنے والا بھارتی فنکار

ویب ڈیسک:(08 ستمبر 2018) دنیا میں بے شمار فنکاروں نے اپنے اپنے فن کا مظاہرہ مختلف انداز میں کرتے ہیں تاہم بھارت میں ایکس فنکار بھی ہے جو فن پاروں کی تخلیق کے لیے برش، پینسل یا پینٹ کا نہیں، بلکہ پرانے زمانے میں استعمال ہونے والے ٹائپ رائٹر کا استعمال کرتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ممبئی کے رہائشی 72 سالہ چندرا کانت بھیدی ٹائپ رائٹر سے اداکاروں، مذہبی رہنماؤں، سیاسی شخصیات، کھلاڑیوں اور کارٹونوں کے ایسے فن پارے تیار کرتے ہیں کہ دیکھنے والا حیران رہ جائے۔بھارتی شہری چندرا کانت بھیدی نے گذشتہ پچاس برس کے دوران اپنے انوکھے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائپ رائٹر کی مدد سے ایک سو پچاس سے زائد تصویریں بناچکے ہیں۔

منفرد فن پارے تیار کرنے والے چندرا کانت نے غیر ملکی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ میں اب تک اندرا گاندھی، چارلی چیپلن، جواہر لعل نہرو سمیت کئی شخصیات کے فن پارے تیار کرچکا ہوں، مصوری میرا شوق اور مشلغہ ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چندرا کانت اب تک اپنے منفرد فن پاروں کی بارہ ایگزیبیشنز کا انعقاد کرچکے ہیں۔

چندرا کانت کا کہنا ہے کہ میں بچپن میں آرٹ اسکول میں داخلہ لینا چاہتا تھا لیکن میرے والدین اخراجات برداشت نہیں کرسکتے تھے، لہٰذا مجھے اسٹینوگرافی کی تربیت دلوائی گئی، پھر میں نے اسی تربیت کو اپنے فن کے اظہار کا ذریعہ بنا لیا۔

یہ بھی پڑھیے

پانی کے اندر ایک ہی سانس میں چھ ریوبک کیوب حل کرنے کا نیا ریکارڈ قائم

سونے سے بنی کار پاکستان پہنچ گئی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top