تازہ ترین
ایران کے مختلف شہروں میں حکومت کے خلاف احتجاج جاری

ایران کے مختلف شہروں میں حکومت کے خلاف احتجاج جاری

تہران: ایران کے مختلف شہروں میں حکومت کے خلاف احتجاج جاری ہے جبکہ فورسز نے کریک ڈاؤن کے دوران آٹھ ہزار افراد کو گرفتار کرلیا۔

ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایران میں حکومت کے خلاف مظاہرین پر فائرنگ سے متعدد افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہو گئے۔ ایرانی حکام گرفتار مظاہرین کی تعداد کو خفیہ رکھنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن بعض ارکان پارلیمان اور سیاست دان بڑے پیمانے پر ہونے والی اس پکڑ دھکڑ کا اعتراف بھی کررہے ہیں۔

 

گذشتہ ہفتے پارلیمان کے ایک رکن محمود صادقی نے کہا تھا کہ اب تک کل تین ہزار سات سو سے زیادہ افراد کو احتجاجی مظاہروں میں حصہ لینے کی پاداش میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔ دیگر ارکان ار پولیس حکام کہناہے کہ آٹھ ہزار سے زائد مظاہرین اور حکومت مخالفین کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ایران نے پرائمری اسکولوں میں انگریزی زبان پڑھانے پر پابندی عائد کردی

پاکستان اور ایران کا سیکیورٹی و معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top