تازہ ترین
وینو گوپال نے سری دیوی کی موت کی اصل وجہ بتادی

وینو گوپال نے سری دیوی کی موت کی اصل وجہ بتادی

ممبئی (13 مارچ 2018) بالی ووڈ کی اداکارہ سری دیوی کے انکل نے ان کی موت سے متعلق لب کشائی کرتے ہوئے مرنے کی اصل وجہ بتادی۔

حقیقی اداکاری اور حسن کی وجہ سے اپنے چاہنے والوں کے دلوں پر راج کرنے والی سری دیوی کے بچھڑ جانے کا غم مداحوں سے بھلائے نہیں بھول رہا۔ لیکن اب ان کے انکل نے سری دیوی کے مرنے کی اصل وجہ بتادی۔Image result for Venu Gopal reddy told cause of death of srideviبھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری دیوی کے انکل وینو گوپال ریڈی نے سری دیوی کی موت سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر بونی کپور کے مالی خسارے کی وجہ سے خاصی پریشان تھیں۔Image result for Venu Gopal reddy told cause of death of srideviسری دیوی نے اسی مالی خسارے کو پورا کرنے کے لئے دوبارہ سلور اسکرین پر آنے کا فیصلہ کیا تھا۔ وینو گوپال ریڈی نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ بونی کپور کو اپنی کئی فلموں میں بہت نقصان ہوا تھا جس کو پورا کرنے کے لئے انہوں نے سری دیوی کی جائیداد اور زیورات بھی بیچ دیئے تھے۔

جس کا سری دیوی کو دکھ تھا اور اسی دکھ کو سینے میں لئے وہ دنیا فانی سے چلی گئیں۔

یہ بھی پڑھیے

شنگھائی ماسٹرز: نڈال، فیڈرر، پوٹرو، سلیج سیمی فائنل میں پہنچ گئے

اجمل کمال اوران کاادبی جریدہ آج

Comments are closed.

Scroll To Top