تازہ ترین
وہاڑی میں 16 سالہ حافظ قرآن 4 روز سے لاپتہ

وہاڑی میں 16 سالہ حافظ قرآن 4 روز سے لاپتہ

وہاڑی:(12 اکتوبر 2018) وہاڑی میں مسلم ٹاؤن کا سولہ سالہ حافظ قرآن نوجوا ن چار روز سے لاپتہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وہاڑی کے علاقے مسلم ٹاؤن سے چار روز قبل لاپتہ ہونے والے سولہ سالہ حافظ قرآن کا اب تک کچھ پتہ نہ چل سکا۔جس کے بعد تھانہ دانیوال میں لڑکے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔بعد ازاں لڑکے کے اہلخانہ اور علاقہ مکینوں کا حافظ قرآن کی گمشدگی کے خلاف احتجاج کیا اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شہر قائد میں 24 سالہ لڑکی لاپتہ ہو گئی

کراچی: جمشید کوارٹر سے 13 سالہ بچہ لاپتہ

Comments are closed.

Scroll To Top