تازہ ترین
وکلا کے قتل پر پنجاب بھر میں بار ایسوسی ایشنز کی ہڑتال

وکلا کے قتل پر پنجاب بھر میں بار ایسوسی ایشنز کی ہڑتال

لاہور: (21 فروری 2018) سیشن کورٹ واقعے کے خلاف پنجاب بار کونسل کی اپیل پر صوبے بھر میں بار ایسوسی ایشنز کی ہڑتال ہے، جس کے باعث سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

تفصیلات کے مطابق پنجاب بار کونسل کی اپیل پر سیشن کورٹ واقعے کے خلاف صوبہ بھر کے وکلاء اور بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے ہڑتال کی جارہی ہے، وکلا کے قتل کے خلاف مذ متی اجلاس منعقد کئے جائیں گے اور سیشن کورٹ میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پولیس کو تجاویز دی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سیشن کورٹ میں وکلا کے دو گروہوں میں تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں دو وکیل رانا ندیم اور اویس اعوان جاں بحق ہوگئے تھے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا کاشف راجپوت اور جاں بحق وکیل رانا اشتیاق آپس میں کزن ہیں اور ان کا کوئی جھگڑا چل رہا تھا جس کے بعد نوبت یہاں تک آپہنچی، پولیس نے ملزم کاشف کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

وزیراعلیٰ پنجاب نے سیشن کورٹ میں فائرنگ سے دو وکیلوں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے، آئی جی پنجاب پولیس عارف نواز نے فائرنگ کے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔یاد رہے کہ اکتیس جنوری کو بھی لاہور سیشن کورٹ میں پیشی پر آئے ملزم پر مخالف پارٹی نے فائرنگ کی تھی، فائرنگ کے نتیجے میں زیرحراست ملزم امجد اور کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا تھا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

پولیس کے مطابق شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی ہے، واقعے کے بعد عدالت کے تمام دروازے بند کرکے ملزم کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

زینب قتل کیس: لاہور ہائی کورٹ کا آئی جی پنجاب کو 36 گھنٹے میں ملزم پکڑنے کا حکم

انتخابی اصطلاحات کا بل لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

Comments are closed.

Scroll To Top