تازہ ترین
وٹامن ڈی سپلیمنٹ کا استعمال،دل کے دورے کا خطرے میں کمی

وٹامن ڈی سپلیمنٹ کا استعمال،دل کے دورے کا خطرے میں کمی

واشنگٹن: (11 جنوری2018) وٹامن ڈی سپلیمنٹ استعمال کرنے سے دل کی رگیں لچکدار اور تندرست رہتی ہیں اور ساتھ ہی فالج اور دل کے دورے کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق وٹامن ڈی ہڈیوں کی بہتری اور مضبوطی میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے ڈاکٹر یانبن کا کہناہے کہ انسانی جلد دھوپ جذب کرکے قدرتی طور پر بدن میں وٹامن ڈی بناتی ہے۔ لیکن سیاہ فام افراد کی گہری رنگت والی جلد سورج کی روشنی اچھی طرح جذب نہیں کرپاتی اور یوں سیاہ فام افراد کی اکثریت وٹامن ڈی کی قلت کا شکار ہوتی ہے۔ ساتھ ہی موٹے افراد میں چکنائی کی وجہ سے دھوپ جلد کی اس گہرائی تک نہیں جاسکتی جہاں وٹامن ڈی کی تالیف ہوسکے۔ اسی لئے ایسے افراد کو چارسو یونٹ وٹامن ڈی کی خوراک دی گئی جس سےان کی رگوں کی سختی دس فیصد تک کم ہوئی جو سب سے زیادہ تھی۔ اس کے علاوہ وٹامن ڈی جسم کی اندرونی سوزش یا انفیکشن کو بھی کم کرتا ہے۔ ماہرین نے اس تحقیق کو خوش آئند اور مفید قرار دیا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ دل کی شریانوں میں سختی اور تنگی سے دل کے دورے اور فالج کے خطرات بڑھ جاتےہیں جبکہ وٹامن اس سے بچنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

:یہ بھی پڑھئیے

صوبےمیں پولیو وائرس کے مسلسل نمودار ہونے کی وجوہات کاتعین کیاجائے، وزیراعلی سندھ

تعلیم اور صحت پر کام نہ ہوا تو اورنج لائن سمیت تمام پراجیکٹ بند کر دوں گا، چیف جسٹس

 

Comments are closed.

Scroll To Top