تازہ ترین
ووٹر لسٹوں کی عدم فراہمی، الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

ووٹر لسٹوں کی عدم فراہمی، الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

لاہور: (13 ستمبر 2017) لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں نادرا سے تصدیق شدہ ووٹرلسٹوں کی فراہمی کے لئے تحریک انصاف کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے تحریک انصاف کی این اے 120 سے امیدوار یاسمین راشد کی درخواست پر سماعت کی، جس میں نشاندہی کی گئی کہ این اے 120 میں 29 ہزار سے زائد ووٹروں کا نادرا کے پاس ریکارڈ نہیں جبکہ ووٹروں کا ریکارڈ نہ ہونے کی تصدیق الیکشن کمیشن کر چکا ہے۔

درخواست گزار نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ الیکشن رولز کے مطابق ووٹر لسٹ امیدوار کو فراہم کی جا سکتی ہے، لیکن نادرا کی تصدیق شدہ ووٹر لسٹیں فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ درخواست گزار امیدوار نے استدعا کی کہ نادرا کی تصدیق شدہ ووٹر لسٹ فراہم کی جائے۔ جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید کارروائی 15 ستمبر تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھئے

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں پی ٹی وی کیخلاف درخواست جمع کرادی

لاہور ہائیکورٹ : کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کے خلاف تمام درخواستیں مسترد

Comments are closed.

Scroll To Top