تازہ ترین
ون ڈے سیریز: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان چوتھا میچ آج کھیلا جائے گا

ون ڈے سیریز: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان چوتھا میچ آج کھیلا جائے گا

ویب ڈیسک:(20 جولائی 2018) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔

زمبابوے کے شہر بلاوایو کے کوئنز اسپورٹس کلب میں کھیلے جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن سوا 12 بجے شروع ہوگا. گرین شرٹس کو پہلے ہی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ شاہین زمبابوے کے خلاف کلین سوئپ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیم میں مزید کچھ تبدیلیاں کی جائیں گی جو کھلاڑی اب تک نہیں کھیلے انہیں بھی موقع دیں گے۔

اٹھارہ جولائی کو کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں  پاکستان نے میزبان ٹیم کو نو وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی تھی ۔ زمبابوے کے شہر بلاوایو میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے 68 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر دسویں اوور میں حاصل کرلیا تھا۔پاکستان کے اوپنر بلے باز امام الحق پہلے اوور کی پہلی ہی گیند پر بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔ جبکہ فخر زمان 43 اوربابر اعظم 19 رنز کے ساتھ  ناقابل شکست رہے۔

زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں شاندار بولنگ کر کے حریف ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے پر فہیم اشرف کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

 زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاتھاجوفائدہ مند ثابت نہ ہو سکا اور میزبان ٹیم 26 ویں اوور میں ہی پویلین لوٹ گئی۔ زمبابوے نے پوری ٹیم 67 رنز کر ڈھیر ہو گئی۔پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جنید خان نے دو شکار کیے۔ جبکہ عثمان خان، یاسر شاہ اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان نےکم گیندوں پرفتح کانیاریکارڈقائم کردیا

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کی پانچویں پوزیشن برقرار

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top