تازہ ترین
افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ

افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد: (20 فروری 2018) وفاقی کابینہ نے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے حوالے سے عالمی براداری سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف منصوبوں اور تقرریوں کی منظوری دے دی گئی۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی  کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ کی کمیٹی برائے توانائی اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی  توثیق کی گئی۔ اجلاس میں افغان مہاجرین کی واپسی کے حوالے سے مختلف سفارشات پر غور  کے بعد  فیصلہ کیا گیا کہ افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی کیلئے حکومت ہر ممکن سہولت دے گی۔ کابینہ نے عالمی برادری سے افغان مہاجرین کی واپسی اور بحالی کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

کابینہ اجلاس میں نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کا نام تجویز کرنے کیلئے قائم کمیٹی  کی رپورٹ پیش کی گئی۔ کابینہ ارکان نام پر اتفاق کیلئے رپورٹ کی سفارشات کا جائزہ لیں گے۔  کابینہ نے ٹیرف میں اضافے کیلئے نیپرا کی تجویز مسترد کرتے ہوئے پاور ٹیرف کی موجودہ سطح برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں کابینہ نے سوئی سدرن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ناموں کی منظوری دی، جبکہ ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز اتھارٹی کے بی او ڈی کی تشکیل نو کی بھی منظوری دی گئی۔ وفاقی اجلاس میں اسٹیل ملز کی زمین لیز پر دینے کیلئے  وزیر نجکاری کی سربراہی میں  کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وفاقی کابینہ کا اجلاس: پاکستان اور اٹلی کے درمیان ایل این جی معاہدے کی منظوری

Comments are closed.

Scroll To Top