تازہ ترین
وفاقی کابینہ کا اجلاس: پاکستان اور اٹلی کے درمیان ایل این جی معاہدے کی منظوری

وفاقی کابینہ کا اجلاس: پاکستان اور اٹلی کے درمیان ایل این جی معاہدے کی منظوری

اسلام آباد: (13 فروری 2018) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس نے انسداد دہشتگردی رولز 2018ء کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بجلی کی اضافی پیداوار پر اظہار اطمینان کیا گیا، جبکہ عاصمہ جہانگیر اورمیر ہزار خان بجارانی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

اجلاس میں وزیراعظم نے مختلف وزارتوں کے زیرانتظام اداروں کے سربراہان کی تقرری کا عمل تیز کرنے اور نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو جلد آپریشنل کرنے کی ہدایت کی۔اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے پاکستان اورعمان کے درمیان ایل این جی اور پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کے معاہدے اور حکومت پاکستان اوراٹلی کے درمیان ایل این جی معاہدے کی بھی منظوری دی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کراچی سے کابل گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس کی فراہمی کی منظوری بھی دی گئی جبکہ کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی گئی۔کابینہ کے اجلاس میں نیپرا کے سال 18-2017 کے تعین کردہ بجلی کے نرخوں کی منظوری اور آزاد کشمیر کیلئے بجلی کے نرخوں کا تعین کرنے کی ہدایات بھی کی۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی کابینہ کا اجلاس، ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری

وفاقی کابینہ نے افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں ساٹھ دن کی توسیع کردی

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top