تازہ ترین
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(10دسمبر، 2018) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس (آج)پیر کی صبح ساڑھے دس بجے وزیراعظم آفس اسلام آباد میں ہوگا۔

وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں وزارتوں اور ڈویژنوں کی کارکردگی پر بریفنگ لی جائے گی۔اجلاس میں وزارتوں اور ڈویژنوں کو اپنی کارکردگی بتانے کا موقع دیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم فرداً فرداً ہر وزیر، مشیر اور معاونِ خصوصی کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔ہر وزارت اور ڈویژن کو بریفنگ کے لئے 10 منٹ دئیے جائیں گے اور بریفنگ کے بعد 5 منٹ سوالات اور جوابات کیلئے رکھے جائیں گے۔ واضح رہے مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کی کارکردگی رپورٹ 27 نومبر کو جمع کرائی گئی تھیں۔

وفاقی کابینہ کے ارکان کو سو روزہ کارکردگی کی رپورٹس ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق کارکردگی تسلی بخش نہ ہونے کی صورت میں وزیراعظم متعلقہ کابینہ رکن کا قلمدان تبدیل کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے:

ملتان: روپیہ مستحکم ہوگا تو معیشت مضبوط ہوگی، شاہ محمود قریشی

کراچی: وزیراعظم عمران خان سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے وفد کی ملاقات

Comments are closed.

Scroll To Top