تازہ ترین
وفاقی کابینہ نے مختلف منصوبوں اور تقرریوں کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے مختلف منصوبوں اور تقرریوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد: (23 نومبر 2017) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کا بینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مختلف منصوبوں اور مختلف تقرریوں کی منظوری دے گئی۔ کابینہ ڈویژن کے ریٹائرڈ سیکریٹری ندیم حسن آصف کی خدمات کو کابینہ میں سراہا گیا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں اکاؤنٹس گروپ کے مرتضیٰ خان کو پاکستان آرڈیننس فیکٹری میں مالیاتی مشیر کی تقرری کی منظوری دی گئی ہے۔ اجلاس میں رحمت اللہ کی بلوچستان کی طرف سے نیپرا میں ممبراور نسیم ورک کی سپیشل کورٹ کے جج کی تقرری کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

اجلاس میں کابینہ نے نیشنل انرجی ایفشینسی اور کنزرویشن اتھارٹی کے بورڈ کی تقرری اور سگریٹ کے پیکٹ پر ممانعت کی تصویری مہم کی منظوری دی ہے۔ کابینہ نے سابق سفیر ضمیر اکرم کو فلسطین کی طرف سے اسٹار آف میرٹ دیئے جانے اور سعودی عرب و ملائیشیا کی طرف سے ایڈمرل ذکا اللہ کیلئے اعلیٰ فوجی اعزاز کی منظوری دی ہے۔

وفاقی کابینہ نے نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی کے سری لنکا اور یو این ایسکیپ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں کی منظوری دی گئی ہے۔

اجلاس میں کابینہ نے پاکستان اور سلویکیا کے دفتر خارجہ کی باہمی گفت و شنید کی مفاہمت کی یادداشت سمیت پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان سیاسی گفت و شنید پر مفاہمت کی یادداشت کی منظوری دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس

وفاقی کابینہ نے نئی حلقہ بندیوں کےبل کی منظوری دے دی

 

Comments are closed.

Scroll To Top