تازہ ترین
وفاقی کابینہ میں تین وزراء کی چھٹی کا امکان

وفاقی کابینہ میں تین وزراء کی چھٹی کا امکان

اسلام آباد(19 دسمبر 2018) وفاقی کابینہ میں تین وزراء کی چھٹی کا امکان، وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی تعاون فہمیدہ مرزا، آئی ٹی منسٹر خالد مقبول صدیقی اور وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی محبوب سلطان کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے تین ماہ کی مہلت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے تین اہم وزرا کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انھیں اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ان وزراء کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے تین ماہ کی مہلت دیدی ہے۔

Image result for imran khan

وزیراعظم نے وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا، وفاقی وزیر برائے آئی ٹی خالد مقبول صدیقی اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے وزیر محبوب سلطان کی کارکردگی پر اظہارِ عدم اطمینان کرتے ہوئے انہیں اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔

Image result for khalid maqbool

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تین ماہ بعد تینوں وفاقی وزراء کی کارکردگی کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ وفاقی حکومت میں تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی پہلے بھی وزیر رہ چکے ہیں تاہم وزیراعظم عمران خان ان کی بطور آئی ٹی منسٹر کارکرگدی سے مطمئن نہیں ہیں۔

Image result for fehmida mirza

جبکہ جی ڈی اے کی فہمیدہ مرزا ماضی میں اسپیکر قومی اسمبلی رہ چکی ہیں مگر وزیراعظم عمران خان کا پرفارمنس ٹیسٹ پاس نہیں کر سکیں۔ وزیراعظم نے انھیں بھی کارکردگی ٹھیک کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی محبوب سلطان کا تعلق حکمراں جماعت تحریک انصاف سے ہی ہے تاہم کوئی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے۔

Image result for minister of national food security mehboob sultan

وزیراعظم عمران خان نے محبوب سلطان کو وارننگ دی ہے کہ آئندہ گنے کی کرشنگ میں تاخیر جیسے مسائل دوبارہ پیدا نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان ہمیشہ کیلئے بدلنے والا ہے، وزیراعظم عمران خان

 

Comments are closed.

Scroll To Top