تازہ ترین
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے بزرگ شہریوں کو ماموں بنادیا

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے بزرگ شہریوں کو ماموں بنادیا

فیصل آباد:(08 نومبر 2018) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے بزرگ شہریوں کو ماموں بنادیا۔ بزرگ شہریوں کو ٹرین کی مفت سفری سہولت فراہم کرنے کا اعلان تو کردیا مگر معمر مسافروں سے کرایہ پورا وصول کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے 70 سال سے زائد عمر کے مسافروں کو مفت سفری سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن وفاقی وزیر اعلان پر تاحال عملدرآمد نہ کرواسکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے انتظامیہ بزرگ شہریوں سے پورا کرایہ وصول کر رہی ہے۔

اس سلسلے میں خاتون مسافر کا کہنا ہے کہ کرایے میں ایک روپے کی بھی رعایت نہیں کی گئی۔ مفت سفر کا تقاضا کرنے پر عملے نے بدتمیزی بھی کی۔

یہ بھی پڑھیے

ملتان: ایف آئی اے سائبر کرائم کی کارروائی، غیرقانونی گیٹ ویز اور اے ٹی ایم کارڈز برآمد

شاہین ایئر کو فروخت کرنے کا معاملہ، سعودی شہزادے کے ساتھ مالی معاملات طے

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top