تازہ ترین
وفاقی ملازمین کو تین بنیادی تنخواہوں کے مساوی خصوصی اعزازیہ دینے کا اعلان

وفاقی ملازمین کو تین بنیادی تنخواہوں کے مساوی خصوصی اعزازیہ دینے کا اعلان

اسلام آباد: (25 مئی 2018) وفاقی سرکاری ملازمین کی چاندی ہوگئی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تمام وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے تین ماہ کی بنیادی تنخواہوں کے مساوی خصوصی اعزازیہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔ وزیراعظم آفس نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چیئرمین اقتصادی رابطہ کمیٹی کی حیثیت سے ایک سمری کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت وفاقی ملازمین کوتین بنیادوں تنخواہوں کے مساوی خصوصی اعزازیہ دیا جائے گا۔یہ خصوصی اعزازیہ رواں مالی سال دوہزارسترہ اٹھارہ کے بجٹ سے دیا جائے گا جبکہ مالی سال دوہزار اٹھارہ انیس کے دوران وفاقی سرکاری ملازمین کو اعزازیہ دینے کا فیصلہ کرنے کیلئے نئی منتخب حکومت اپنی پالیسی وضع کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے

اگلا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب (ن) لیگ کا ہوگا، وزیراعظم

فاٹا میں ایف سی آر کو ختم کردیں گے، وزیراعظم

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top