تازہ ترین
وفاقی ترقیاتی پروگرام میں شامل بعض منصوبوں کیلئے نو ارب 94 کروڑ روپے کی پہلی قسط جاری

وفاقی ترقیاتی پروگرام میں شامل بعض منصوبوں کیلئے نو ارب 94 کروڑ روپے کی پہلی قسط جاری

اسلام آباد:(07 اگست 2018) نگران حکومت نے رواں مالی سال کے وفاقی ترقیاتی پروگرام میں شامل بعض منصوبوں کیلئے نو ارب 94 کروڑ روپے کی پہلی قسط جاری کر دی ہے۔

پلاننگ کمیشن کی ایک دستاویز کے مطابق آزاد کشمیر حکومت کو اس کے پہلی سہ ماہی کیلئے مختص چار ارب 74 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردئیے گئے ہیں۔

دستاویز کے مطابق ایٹمی توانائی کمیشن کو چار ارب 62 کروڑ 86 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ ان فنڈز میں سے صرف کراچی کوسٹل پاور پروجیکٹ کیلئے تین ارب 54 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔دستاویز کے مطابق میری ٹائم افئیر ڈویژن کو 33 کروڑ روپے، کابینہ ڈویژن کو 20 کروڑ روپے اور پلاننگ ڈویژن کو بھی دو کروڑ روپے کے فنڈز دئیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

امریکی کمپنی کا پاکستان کی سمندری حدود میں تیل اور گیس تلاش کرنے کا فیصلہ

کویت کا پاکستان سے ایندھن کا ترسیلی نظام بہتر بنانے کا مطالبہ

Comments are closed.

Scroll To Top