تازہ ترین
وزیر پیٹرولیم کا سندھ بھر میں آج رات 8 بجے سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا اعلان

وزیر پیٹرولیم کا سندھ بھر میں آج رات 8 بجے سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا اعلان

کراچی:(15 دسمبر 2018) وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور نے کراچی سمیت سندھ بھر میں آج رات 8بجے سی این جی سٹیشن کھولنے کا اعلان کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اس مسئلے پر انکوائری کمیٹی بنائی ہے اور مجھے کراچی جانے اور اس مسئلے کو حل کر کے واپس آنے کا حکم دیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم غلام سرور نے کہا کہ آج رات 8 بجے سے سی این جی سیکٹر کو گیس بحال کر دی جائے گی۔ سندھ کی صنعتوں میں گیس کی کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہے اس کے بعد انڈسٹریل سیکٹر اور ایکسپورٹ سیکٹر ہے۔ وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ سوئی سدرن کےساتھ لوڈ مینجمنٹ پر نظر رکھیں گے۔ سی این جی سیکٹر کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے اور اس گیس بند کم کرنے کی بھی کوشش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیپٹو پاور پلانٹ کو سردیوں کے تین مہینوں میں 50 فیصد گیس فراہم کریں گے۔ کوشش ہے کہ یہ کمی بھی نہ ہو لیکن پیچھے سے گیس سپلائی کم ہے ۔جہاں سے پچاس ایم ایم سی ایف ڈی گیس آنی تھی وہاں سے چالیس ایم ایم سی ایف ڈی گیس آنا شروع ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

گیس بحران کا چھٹا روز: پیپلز پارٹی آج وفاق کے خلاف احتجاج کریگی

وفاق فوری طور پر سندھ کی گیس بحال کرے، وزیراعلیٰ سندھ

Comments are closed.

Scroll To Top