تازہ ترین
وزیر ریلوے کی ہدایت پر کرایوں میں کمی کردی گئی

وزیر ریلوے کی ہدایت پر کرایوں میں کمی کردی گئی

اسلام آباد:(03 اکتوبر 2018) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایت پر ریلوے کے کرایوں میں کمی کردی گئی۔ کرایوں میں کمی کا فیصلہ مسافروں کی سہولت کے پیشِ نظر کی گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایت پرریلوے کے کرایوں میں کمی کردی گئی ہے۔ کرایوں میں کمی کا فیصلہ مسافروں کی سہولت کے پیشِ نظر کی گیا ہے۔لاہور اور فیصل آباد کے درمیان نئی چلنے والی فیصل آباد نان اسٹاپ کے اے سی اسٹینڈرڈ، اے سی پارلر اور اے سی بزنس کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔نئے کرائے نامے کے مطابق لاہور سے فیصل آباد نان اسٹاپ کے اے سی اسٹینڈرڈ کا کرایہ 350 روپے، اے سی پارلر کا کرایہ 400 روپے جبکہ اے سی بزنس کا کرایہ 450 روپے کردیا گیا ہے۔ فیصلے پر فوراً عملدآمد ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مشاہد اللہ جیسے لوگ پاکستان کی سیاست میں کلنک کا ٹیکا ہیں، فواد چوہدری

مسلم لیگ (ن) نے رانا مشہود کی پارٹی رکنیت معطل کردی

Comments are closed.

Scroll To Top