تازہ ترین
وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت پاکستانی وفد آج انڈونیشیا روانہ ہوگا

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت پاکستانی وفد آج انڈونیشیا روانہ ہوگا

اسلام آباد: (08 اکتوبر 2018) وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت پاکستانی وفد آج انڈونیشیا روانہ ہوگا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت پاکستانی وفد آج انڈونیشیا روانہ ہوگا جو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کرے گا۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سالانہ اجلاس 14 اکتوبر تک انڈونیشیا کے شہر بالی میں جاری رہے گا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

 ذرائع  کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر سائیڈ لائنز پر آئی ایم ایف سے ملاقات کریں گے۔ اسد عمر پاکستانی معیشت کو درپیش چیلینجز، مجوزہ آئی ایم ایف پروگرام پر بھی بات چیت کریں گے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام پر غور کر رہا ہے۔ آئی ایم ایف پاکستان کو 10 ارب ڈالر تک کا قرضہ دے سکتا ہے۔ پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کیلئے باقاعدہ درخواست نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیے

اب قوم کا پیسہ لندن اور دبئی نہیں جائے گا، اسد عمر

ملکی معیشت کی بہتری کے لئے اس کا بائی پاس کیا جارہا ہے، اسد عمر

 

Comments are closed.

Scroll To Top