تازہ ترین
وزیر خارجہ شاہ محمود کی بغیر پروٹوکول ایئر پورٹ آمد، سلیفیاں بھی بنوائیں

وزیر خارجہ شاہ محمود کی بغیر پروٹوکول ایئر پورٹ آمد، سلیفیاں بھی بنوائیں

اسلام آباد:(22 ستمبر 2018)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امریکا میں جنرل اسبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے بغیر پروٹوکول اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچے، جہاں وہ بورڈنگ پراسس کے لیے عام مسافروں کے ساتھ قطار میں کھڑے ہوئے۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اپنے درمیان پا کر شہری خوش ہوئے، ایئرپورٹ پر آئے مسافروں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی بھی بغیر پروٹوکول عام طیارے کے ذریعے کراچی پہنچے، صدر پاکستان اپنا سامان بھی خود اٹھا کر لے لائے اوراسکین کروایا۔عارف علوی نے مسافروں کی لائن میں لگ کر اپنا بورڈنگ پاس بھی خود وصول کیا۔اس موقع پر صدر پاکستان دیگر مسافروں کے ساتھ لاؤنج میں طیارے کا انتظارکرتے ہوئے مسافروں میں گھل مل گئے ان کے ساتھ خوش گپیاں کیں اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔

یہ بھی پڑھیے

شاہ محمود قریشی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے 22 ستمبر کو روانہ ہوں گے

صدر مملکت نے اضافی پروٹوکول پر تنقید کا جواب دے دیا

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top