تازہ ترین
وزیر ثقافت سندھ کی اقرباء پروری عروج پر، آسامیاں پیدا کرکے تعیناتیاں جاری

وزیر ثقافت سندھ کی اقرباء پروری عروج پر، آسامیاں پیدا کرکے تعیناتیاں جاری

کراچی: (08 ستمبر 2017، رپورٹ امتیاز چانڈیو) وزیر ثقافت سندھ سید سردار شاہ نے ٹوئرسٹ کنسلٹنٹ کی انوکھی اسامی پیدا کر کے اپنے دوست کو بھرتی کروالیا جبکہ اپنے ہی محکمے میں سیاسی سپورٹ حاصل کرنے کے لئے ایک اور دوست اور معروف بزنس مین قاسم سراج سومرو کو پاکستان پیپلزپارٹی کلچر ونگ سندھ کا صدر بنوانے کی لابنگ میں کامیاب ہوگئے۔

محکمہ ثقافت سندھ میں اپنوں کو نوازنے کی نئی اور انوکھی روایتی ڈالی جانے لگی ہیں، وزیرثقافت سید سردار شاہ نے اپنے پرانے بیوروکریٹ دوست اکبر لغاری کو سیکریٹری ثقافت و سیاحت تعینات کروا کے دوست نوازی کی بنیاد رکھ دی ہے۔

ذرائع کے مطابق سید سردار شاہ نے اپنے دوستوں کو اہم عہدوں پر تعینات کروانا شروع کیا جو اب تک بند نہیں ہوا ہے اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے ایک سابق حامی کو میڈیا کنسلٹنٹ کے بجائے ٹوئرسٹ کنسلٹنٹ تعینات کروا دیاہے، جس کی تنخواہ 2 لاکھ سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

ذرائع کے مطابق وزیرثقافت کے قریبی دوستوں کی فہرست لمبی ہوتی جارہی ہے، جن کی اہم پوسٹوں اور مختلف کلچرل کمیٹیز میں تعیناتی و شمولیت کا سلسلہ بھی جاری ہے جن میں سے چند قریبی دوستوں کو جلد لندن یاترا بھی کرائی جائیگی اور تمام اخراجات حکومت سندھ برداشت کرے گی۔

دوسری جانب صوبائی وزیر ثقافت سید سردار علی شاہ نے اس خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ انہوں نے اپنے کسی دوست کو سیاحت کا کنسلٹنٹ مقرر نہیں کیا ہے. سردار شاہ نے چیلینج بھی کیا کہ یہ سراسر بے بنیاد خبر ہے لہذا اگر کسی کے پاس اس سلسلے میں کوئی ثبوت یا نوٹیفکیشن ہے تو وہ پیش کیا جائے۔ سردار شاہ نے غلط پروپگنڈا کرنے والوں کو پروفیشنلزم کا مظاہرہ کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔

اب تک نیوز کے ڈپٹی بیورو چیف امتیاز چانڈیو سردار شاہ کے چیلینج کےحوالے سے محکمہ اطلاعات سانگھڑ کی جانب سے جاری ہینڈ آؤٹ کو منظرعام پر لے آئے ہیں، جس میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ محکمہ ثقافت کے ٹوئرسٹ کنسلٹنٹ نے کمشنر بینظیرآباد سے ملاقات کی اور ثقافتی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اگر یہ سب کچھ بے بنیاد ہے تو وزیر کے ذاتی دوست نے کس حیثیت میں ملاقات کی اور سرکاری محکمے نے کیسے بیان جاری کیا ہے؟

یہ بھی پڑھئے

کراچی: سیپرا میں سائبر کرپشن کا معاملہ، اب تک کی خبر پر نوٹس

زیر التوا کرپشن کیس میں تاخیر ، سندھ ہائی کورٹ کا نیب پر اظہار برہمی

Comments are closed.

Scroll To Top