تازہ ترین
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مری میں سیاح فیملی پر تشدد کا نوٹس لے لیا

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مری میں سیاح فیملی پر تشدد کا نوٹس لے لیا

لاہور: (17 دسمبر 2018) وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مری میں سیاح فیملی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ مری میں جی پی او چوک پر ہوٹل گائیڈز کی جانب سے سیاح فیملی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ مری پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مری میں سیاح فیملی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ مری میں جی پی او چوک پر ہوٹل گائیڈز کی جانب سے سیاح فیملی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ مری پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا تھا۔

وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے مری میں سیاہ فیملی کے ساتھ تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ مری میں مقامی ہوٹل گائیڈز نے جی پی او چوک کے باہر سیاح فیملی کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ متاثریہ فیملی نے چوکی جی پی او بازار میں مقدمہ درج کروانے گئی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

ابتدائی طور پر وزیراعلٰی پنجاب نے مقدمہ درج نہ کرنے اور متاثرہ فیملی کو انصاف فراہم نہ کرنے پر چوکی انچارج بازار اور محرر کو معطل کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

قانون اور انصاف کی عملداری کیلئے وکلا کا کردار کلیدی ہے، عثمان بزدار

وزیراعظم کی عثمان بزدار، چوہدری سرور، جہانگیرترین سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

Comments are closed.

Scroll To Top