تازہ ترین
وزیر اعظم کی کراچی آمد، گورنر سندھ سے ملاقات

وزیر اعظم کی کراچی آمد، گورنر سندھ سے ملاقات

کراچی: (20 مئی 2018) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے گورنر سندھ نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم کو کراچی آپریشن، امن و امان اور شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کراچی کے طے شدہ دورے کے مطابق گورنر ہاﺅس پہنچے جہاں ان سے گورنر سندھ محمد زبیر نے ون آن ون ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے وزیر اعظم کو کراچی میں جاری جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن اور شہر میں جاری ترقیاتی منصوبو ں کے بارے آگاہ کیا اور امن و امان کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے گورنر سندھ کی بریفنگ پر کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں اور امن و امان کی بہتر صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیے

مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانہ قبول نہیں، وزیراعظم

شہباز شریف اور وزیراعظم کی نواز شریف سے اہم ملاقات

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top