تازہ ترین
وزیراعظم عمران خان کے چرچے بالی ووڈ تک پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان کے چرچے بالی ووڈ تک پہنچ گئے

ویب ڈیسک:(14 ستمبر 2018) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دو ہزار اٹھاہ کے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہوئے اور ان کی بائیس سالہ جدوجہد سے تو ہر کوئی ہی واقف ہے تاہم اب بھارتی لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے بھارت کے مقبول ترین کوئز شو”کون بنے گا کروڑ پتی“ میں ان سے متعلق سوال بھی کر لیاہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے بھارتی کرکٹر اور کانگریس پارٹی کے رہنما نوجوت سنگھ عمران خان کی دعوت پر پاکستان آئے اور انہوں نے عمران خان سے متعلق کافی خوشگوار بیانات بھی دیئے اور اپنے تجربے کو پوری دنیا میں پہنچایا۔امیتابھ بچن نے شوکے دوران امیدوار سے پہلا سوال عمران خان کے بارے میں پوچھا ، شو میں ایک آڈیو کلپ چلایا گیا جس میں نوجوت سنگھ عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے سنائی دیتے ہیں کہ انہوں نے کرکٹ سے آغاز کیا اور آج وہ وزاعظم ہیں تاہم آڈیو کلپ میں نہ تو بولنے والی کی شناخت ظاہر کی گئی اور نہ ہی عمران خان کی۔آڈیو سنانے کے بعد چار آپشنز دی گئی ہیں جن میں محمد اظہر الدین ، کیرتی آزاد ، عمران خان اور منصور علی خان کے نام شامل تھے۔ امیتابھ بچن کے ساتھ بیٹھے نوجوان نے عمران خان کا نام لاک کرنے کیلئے کہا ۔ جس پر امیتابھ بچن نے کمپیوٹر جی پر کو جواب لاک کرنے کا حکم دیا جس کے بعد ابھی انہوں نے جواب درست ہونے کا فیصلہ نہیں دیا تھا ۔

آخر میں امیتاب بچن نے نوجوان کے جواب کو درست قرار دیتے ہوئے انہیں دس ہزار روپے جیتنے پر مبارک با دی ۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس

عمران خان نو جو کہا وہ کر کے دکھایا،نوجوت سنگھ سدھو

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top