تازہ ترین
وزیر اعظم سے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ملاقات

وزیر اعظم سے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ملاقات

اسلام آباد (16نومبر، 2018) وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن طارق بنوری نے ملاقات کی ۔

وزیر اعظم نے چیئرمین ایچ ای سی کو ملک کی تین بڑی یونیورسٹیوں میں سیرت چیئر کے قیام کے لیے پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن طارق بنوری سے ملاقات میں کہا کہ سیرت چیئر کے قیام کا مقصد آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات مبارکہ اور اسوہ حسنہ پر حقیقی تحقیق اور انکی سیرت کو اجاگر کرنا ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے،اس سال عید میلاد النبی کے موقع پر رحمتہ العالمین کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا مقصدر سرور کائنات کی سیرت مبارکہ کو اجاگر کرنا ہے۔چیئرمین ایچ ای سی نے وزیر اعظم کو وزیر اعظم ہاؤس میں یونیورسٹی کے قیام کے منصوبے پر اب تک کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے:

عید میلاد النبی پر موثر سیکیورٹی کیلئے اضافی نفری فراہم کردی گئی

چیئرمین سینیٹ توازن نہیں لاسکتے تو حکومت کو سوچنا پڑے گا، فواد چوہدری

Comments are closed.

Scroll To Top