تازہ ترین
وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے سعودی سفیر نواف بن سید المالکی کی ملاقات

وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے سعودی سفیر نواف بن سید المالکی کی ملاقات

اسلام آباد: (07 ستمبر 2018) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سید المالکی نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سید المالکی کی ملاقات کے دوران سعودی وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح العواد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

فواد چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ باہمی اعتماد پر مبنی برادرانہ تعلقات استوار ہیں۔ سعودی وزیر اطلاعات کا دورہ اطلاعات و ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی وزیر اطلاعات وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عواد بن صالح العواد کی قیادت میں وفد اسپیکر قومی اسمبلی، وزیر خارجہ، وزیر خزانہ اور وزیر اطلاعات سے بھی ملاقات کرے گا۔

دوسری جانب سعودی وزیر اطلاعات ڈاکٹرعوادبن صالح سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔ سعودی وزیر اطلاعات وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے اور شاہ سلمان کا خصوصی پیغام وزیراعظم کو دیں گے۔

ویڈیودیکھنے کیلئے پلے کابٹن دبائیں

وزیر اطلاعات فوادچوہدری کے مطابق وفد میں سعودی عرب کے سفیرنواف المالکی،سعودی وزیراطلاعات کے مشیر بھی شامل ہیں۔ دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنا ہے تاہم سعودی وزیراطلاعات کی آمد دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کا مظہر ہے۔

واضح رہے کہ سعودی وزیر کو وفاقی وزیراطلات فواد چوہدری نے دورے کی دعوت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

سعودی وزیراطلاعات آج پاکستان پہنچیں گے

وزیراعظم آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اہم پیغام دیں گے

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top