تازہ ترین
وزیر اعظم اور آرمی چیف کا چراٹ کا دورہ، ایس ایس جی کی قربانیوں کو سراہا

وزیر اعظم اور آرمی چیف کا چراٹ کا دورہ، ایس ایس جی کی قربانیوں کو سراہا

راولپنڈی: (11 جنوری 2018) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چراٹ کا دورہ کیا اور یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔ دونوں رہنماؤں نے ایس ایس جی کی قربانیوں کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج چراٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایس ایس جی جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی قربانیوں کو سراہا۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم نے یادگار شہدا پر پھول بھی چڑھائے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیرِ اعظم کو چراٹ پہنچنے پر ایس ایس جی کی صلاحیتوں، تنظیم اور کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ایس ایس جی کے جوانوں نے اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ بھی پیش کیا۔ وزیر اعظم نے ایس ایس جی کے زیر استعمال مختلف گنوں سے فائرنگ بھی کی۔

وزیر اعظم نے ایس ایس جی کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو سراہا اور پاکستان میں امن کی واپسی کیلئے ایس ایس جی کے شہداء کی قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑی جنگ لڑرہا ہے، وزیراعظم

آرمی چیف کا شمالی وزیرستان کا دورہ، سماجی و ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top