تازہ ترین
وزیرداخلہ اور وزیراعظم کے مابین تلخ کلامی کی خبریں بے بنیاد ہیں: ترجمان

وزیرداخلہ اور وزیراعظم کے مابین تلخ کلامی کی خبریں بے بنیاد ہیں: ترجمان

اسلام آباد: (14 جولائی 2017) وفاقی وزیر داخلہ کی کابینہ اجلاس اور مسلم لیگ ن کے اجلاس سے متعلق خبروں پر دو روز میں دوسری وضاحت آگئی ہے، کابینہ اجلاس میں بدمزگی اور وزیراعظم سے تلخی کی تردید کرتے ہوئے چوہدی نثار نے کہا ہے کہ اجلاس میں کوئی تلخی نہیں ہوئی، بلاجواز قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

دو روز دوسری بار وزیر داخلہ کی جانب سے اپنے متعلق کسی خبر پر وضاحت جاری کی گئی ہے۔ وزیر داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں کوئی تلخی ہوئی اور نہ ہی وزیر داخلہ نے اجلاس سے واک آؤٹ کیا، وزیر داخلہ کے حوالے سے بلاجوازقیاس آرائیوں اور غیر حقیقی تبصروں سے گریز کیا جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی خبر اڑائی گئی کہ تھی کہ وزیر داخلہ نے گذشتہ روز کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا تھا، جس پر وزیر داخلہ نے خبر کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔

آج مسلم لیگ ن کے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس سے متعلق بھی افواہ اڑائی گئی کہ وزیر داخلہ کی وزیراعظم سے تلخی ہوئی اور وہ پیر جھٹک کر اجلاس سے واک آؤٹ کرگئے تھے، جس پر وزیر داخلہ کے ترجمان کی جانب سے فوری وضاحت جاری کی گئی ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہوا ہے، ایسی باتیں محض افواہ ہیں۔

یہ بھی پڑھئے

وفاقی وزیر داخلہ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں عدم شرکت

وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس شروع

Comments are closed.

Scroll To Top