تازہ ترین
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات 27 ستمبرکو ہوگی

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات 27 ستمبرکو ہوگی

اسلام آباد:(21 ستمبر 2018) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات 27 ستمبرکونیویارک میں ہوگی۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے ملاقات 27 ستمبرکو ہوگی۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات دوپہرکے کھانے پر نیویارک میں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاکستان اپنے تحفظات بھارت کے سامنے رکھے گا جبکہ پاکستان دہشتگردی پر بات کرنے کیلئے تیار ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملاقات میں دہشتگردی کے خلاف تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خط کا بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے مثبت جواب دے دیا۔ مذاکراتی عمل شروع کرنے کی پیش کش قبول کرتے ہوئے وزرائے خارجہ کی سطح پر ملاقات کی تاریخ طے کر دی۔

دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

حضرت داتا گنج بخش کے مزار کو عرق گلاب سے غسل دے دیا گیا

شاہ محمود قریشی اور سشما سوراج کی ملاقات پر بھارت رضامند

Comments are closed.

Scroll To Top