تازہ ترین
وزیراعلیٰ سندھ نے این ٹی ایس پاس اساتذہ کو مسقتل کرنے کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ سندھ نے این ٹی ایس پاس اساتذہ کو مسقتل کرنے کی منظوری دیدی

کراچی (30 دسمبر 2017) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے این ٹی ایس پاس کرنے والے اساتذہ کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت ہونے والے سندھ کابینہ کے اجلاس میں بانی ایم کیو ایم سے منسوب تمام اداروں کے نام تبدیل کرنے کی بھی منظوری دی گئی لیکن پولیس رولز کی منظوری نہ دی جاسکی۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں سندھ کابینہ کا اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں سندھ کابینہ کے ارکان اور مختلف محکموں کے سیکریٹریز شریک ہوئے۔ اجلاس کے بعد اہم فیصلوں کے حوالوں سے بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ بانی ایم کیو ایم کے نام سے منسوب تمام اداروں کے نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ کابینہ نے این ٹی پاس اساتذہ کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی ہے، جلد نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جائے گا۔ وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ گنے کے معاملے پر تحریک انصاف سیاست چمکا کر کسانوں کا نقصان کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے

وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیرقانون فوری مستعفی ہوں، آصف زرداری

محکمہ تعلیم میں بھرتیوں کیلئے سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعلیٰ سندھ

Comments are closed.

Scroll To Top