تازہ ترین
وزیراعلیٰ سندھ سے چیئرمین پی سی بی کل ملاقات کریں گے

وزیراعلیٰ سندھ سے چیئرمین پی سی بی کل ملاقات کریں گے

لاہور: (17 اکتوبر 2017) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں دو میچز کی میزبانی کراچی کے سپرد کی جائے گی۔ چیئرمین پی سی بی اور وزیر اعلیٰ سندھ کل میٹنگ میں معاملات کو حتمی شکل دیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے دو میچز کراچی میں کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے درمیان کل کراچی میں ملاقات ہوگی۔ ملاقات میں سیکیورٹی انتظامات، پاکستان آرمی، رینجرز، پولیس اور دیگر اداروں کی ورکنگ کے حوالے سے بات کی جائے گی۔

پاکستان سپرلیگ کا تیسرا ایڈیشن آئندہ سال فروری میں منعقد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

ہاشم آملا پی ایس ایل 3 میں شرکت کیلئے تیار

پی ایس ایل تھری کافائنل کراچی میں ہوگا،شہریارخان

 

Comments are closed.

Scroll To Top