تازہ ترین
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کیلئے محمود خان کا نام تجویز نہیں کیا، پرویز خٹک

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کیلئے محمود خان کا نام تجویز نہیں کیا، پرویز خٹک

اسلام آباد: (09 اگست 2018) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ میں نے محمود خان کا نام وزیراعلیٰ کے پی کیلئے تجویز نہیں کیا۔ عمران خان اپنے کھلاڑیوں کا انتخاب وہ خود کرتے ہیں۔

بنی گالا آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک نےکہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے کیلئے نامزد محمود خان پر کرپشن کے الزامات بے بنیاد اور غلط ہیں۔ سیکریٹری نے 18 لاکھ روپے محمود خان کے اکاؤنٹ میں جمع کرادیئے تھے اور محمود خان نے وہ پیسہ متعلقہ افراد کو دے دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ محمود خان کا انتخاب درست ہے، ہم انہیں سپورٹ کریں گے۔ عمران خان کپتان ہیں، اپنے کھلاڑیوں کا انتخاب وہ خود کرتے ہیں۔پرویز خٹک نے مزید کہا کہ میں نے محمود خان کا نام وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کیلئے تجویز نہیں کیا۔ وزارت کیلئے میری کوئی خواہش نہیں۔ مرکز میں جو وزارت خان صاحب دیں گے وہ قبول کروں گا۔خیبرپختونخواہ اسمبلی کا اہم اجلاس 13 اگست کو طلبدوسری جانب گورنر خیبرپختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا نے کے پی کے اسمبلی کا اجلاس 13 اگست بروز پیر کو طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں صوبائی اسمبلی کے نو منتخب ممبران حلف لیں گے۔

اعلامیہ کے مطابق 13 اگست کو اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب بھی ہوگا، جبکہ اجلاس میں ہاؤس آف دی لیڈر کا انتخاب بھی عمل میں لایا جائے گا۔ اجلاس میں نو منتخب اسپیکر سے موجودہ اسپیکر اسد قیصر حلف لیں گے۔ جبکہ اسپیکر کی حلف برداری کے بعد نیا اسپیکر، وزیر اعلیٰ اور ڈپٹی اسپیکر سے حلف لیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

خیبرپختونخواہ اسمبلی کا اہم اجلاس 13 اگست کو طلب

عمران خان،ایاز صادق،پرویز خٹک کی معافی قبول

عمران خان،ایاز صادق،پرویز خٹک کی معافی قبول

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top