تازہ ترین
وزیراعلیٰ بلوچستان کا انتخاب آج ہوگا

وزیراعلیٰ بلوچستان کا انتخاب آج ہوگا

کوئٹہ: (18 اگست 2018) بلوچستان میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے پولنگ آج صبح 11 بجے ہوگی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کیلئے بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جام کمال اور ایم ایم اے کے یونس عزیز زہری مد مقابل ہیں۔ جام کمال کا دعویٰ ہے کہ انہیں سادہ اکثریت حاصل ہے۔

بلوچستان اسمبلی کے نئے قائد ایوان کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے مقرر وقت تک دو امیدواروں، صوبے میں اکثریتی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے نامزد امیدوار جام کمال اور ایم ایم اے کے رکن اسمبلی یونس عزیز زہری نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔اس موقع پر متوقع حکومت کی ترجیحات بتاتے ہوئے جام کمال نے کہا کہ عوام نے ہم پر اعتماد کرتے ہوئے مینڈیٹ دیا ہے۔ صوبے کی پسماندگی دور کرنے کیلئے کردار ادا کریں گے۔

جام کمال نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے ہماری پالیسی واضح ہے۔انہوں نے سرکاری محکموں میں بھرتیوں کے عمل میں بیوروکریسی کی پھرتیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بھرتیوں کی شفافیت جانچنے کیلئے کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔

بلوچستان اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کیلئے پولنگ آج صبح 11 بجے ہوگی۔

اس سے قبل بلوچستان عوامی پارٹی کے عبدالقدوس بزنجو اسپیکر بلوچستان اسمبلی جبکہ صوبے میں بی اے پی کی اتحادی جماعت پی ٹی آئی کے سردار بابر موسی خیل ڈپٹی اسپیکر منتخب ہو چکے ہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

عبدالقدوس بزنجو بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر منتخب، عہدے کا حلف اٹھالیا

عمران خان پاکستان کے بائیسویں وزیراعظم منتخب

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top