تازہ ترین
وزیراعلیٰ بلوچستان سے عبدالقادر بلوچ، خرم دستگیر کی ملاقات

وزیراعلیٰ بلوچستان سے عبدالقادر بلوچ، خرم دستگیر کی ملاقات

کوئٹہ (07 جنوری 2018) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صرف ایک دن باقی رہ گیا۔ وزیر اعلی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے والے اراکین عدم اعتماد کی تحریک کو کامیاب بنانے جبکہ وزیر اعلی اپنی وزارت اعلی بچانے کے لیے سرگرم ہیں۔ آج وزیراعلی بلوچستان نواب ثنااللہ زہری سے وفاقی وزرا، عبدالقادر بلوچ، وزیر دفاع خرم دستگیر سمیت اتحادی جماعتوں کے اراکین نے ملاقاتیں کیں۔

وزیر دفاع خرم دستگیر نے وزیراعلی سے ملاقات میں انہیں وفاقی حکومت اور مرکزی قیادت کی جانب سے بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بھی ہوا۔ اجلاس کی صدارت اپوزیشن لیڈر مولانا واسع نے کی جبکہ بی این پی اور اے این پی کے اراکین نے اجلاس میں میں وزیر اعلی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو کامیاب بنانے پر اتفاق کیا۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیں

دوسری جانب مسلم لیگ ق کے پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر جعفر خان مندوخیل نے بھی وزارت سے استعفی دینے کا فیصلہ کرلیا۔ تحریک عدم اعتماد لانے والے اراکین تحریک کامیاب بنانے کے لیے سرگرم ہیں اور وزیراعلی اپنی وزارت اعلٰی بچانے کے مسلسل کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے

وزیراعلیٰ سندھ نے 7 گریڈ کے اساتذہ کو 16 پر ترقی دینے کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب بنانے کیلئے کردار ادا کریں گے، اختر مینگل

Comments are closed.

Scroll To Top