تازہ ترین
وزیراعظم ہاؤس کے گذشتہ پانچ برسوں کے اخراجات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش

وزیراعظم ہاؤس کے گذشتہ پانچ برسوں کے اخراجات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش

اسلام آباد: (14 دسمبر 2018) سینیٹ میں وزیراعظم ہاؤس کے گذشتہ پانچ برسوں کے اخراجات کی تفصیلات پیش کردی گئی ہیں۔ رواں مالی سال میں اب تک 34 کروڑ 43 لاکھ روپے سے زائد خرچ ہوئے ہیں۔

ایوان بالا کو وزیراعظم ہاؤس کے پانچ سال کے اخراجات سے متعلق سوال کے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ سال دوہزارتیرہ چودہ میں انتالیس کروڑ ننانوے لاکھ چوراسی ہزار دوسو باسٹھ روپے خرچ کیے گئے۔

سال دوہزار چودہ پندرہ میں سینتیس کروڑ تین لاکھ تینتیس ہزار ستر روپے خرچ کیے گئے۔سال دوہزار پندرہ سولہ میں اکتالیس کروڑ ستاون لاکھ بانوے ہزار پانچ سوچھبیس روپے خرچ کیے گئے۔ جبکہ سال دوہزار سولہ سترہ میں پچاس کروڑ اٹھاسی لاکھ چوہتر ہزار دوسو سڑسٹھ روپے خرچ کیے گئے۔

اس کے عاوہ سال دوہزار سترہ اٹھارہ میں اب تک وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات چونتیس کروڑ تنتالیس لاکھ تیرہ ہزار دوسو تئیس روپے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم ہاؤس میں لگژری گاڑیوں کی نیلامی ناکام، صرف ایک فروخت ہوئی

وزیراعظم ہاؤس میں موجود بھینسوں کی نیلامی کا عمل مکمل

 

Comments are closed.

Scroll To Top